آ آکر[3]

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - بار بار یا پے در پے پہنچ کر۔  شہر میں بھی ترے دیوانے کو اے رشک پری روز آ آ کے ستاتی ہے بلاے غربت      ( ١٨٧٠ء، چمنستان جوش، ٢٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ لفظ 'آ' کی تکرار کے ساتھ 'کر' بطور امدادی فعل لگانے سے مرکب 'آ آ کر' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "چمنستان جوش" میں مستعمل ملتا ہے۔